انسداد دہشتگردی عدالت سے فواد چودھری کی عبوری ضمانت میں 2 ستمبر تک توسیع
لاہور (خبر نگار) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے مسلم لیگ ن کا آفس جلانے سمیت دو مقدمات میں فواد چوہدری کی عبوری ضمانت میں 2 ستمبر تک توسیع کر دی۔ عدالت نے فواد چوہدری کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔