داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر تعمیراتی کام میں مزید تیزی آئیگی،چیئرمین واپڈا
اسلام آباد(خبرنگار)چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی(ریٹائرڈ)نے کہا ہے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر تعمیراتی کام میں مزید تیزی آئے گی، کیونکہ پراجیکٹ کے لئے زمین کے حصول کا دیرینہ مسئلہ تقریبا حل کیا جا چکاہے چیئرمین واپڈا نے اِن خیالات کا اظہار داسوہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے دورے کے موقع پر کیا۔ چیئرمین نے کہا زمین کا حصول پراجیکٹ کی تیز تر تکمیل میں سب سے بڑی رکاوٹ تھا اور اِس مسئلے کے حل میں پراجیکٹ حکام کی کوششوں کے علاوہ ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت کا تعاون قابلِ تعریف ہے اپنے دورے میں چیئرمین واپڈا نے منصوبے کے سٹارٹر ڈیم اور زیر زمین پاور ہاس کا تفصیلی دور ہ کیا۔ بریفنگ کے دوران چیئرمین کو بتایا گیا اِس سال ہائی فلو سیزن کے دوران منصوبے کا ریور ڈائی ورشن سسٹم تسلی بخش طور پر کام کر رہا ہے۔ چیئرمین نے پراجیکٹ حکام کو ہدایت کی کہ شیڈول کے مطابق دریا کا رخ موڑنے کا عمل رواں سال نومبر میں مکمل کیا جائے دیا مر بھاشا ڈیم کی تکمیل 2027-28 میں شیڈول ہے۔ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 8 اعشاریہ ایک ملین ایکڑ فٹ ہے جس سے 12 لاکھ 30 ہزار ایکڑ اضافی اراضی زیر کاشت آئے گی، جبکہ پراجیکٹ سے 4 ہزار 500میگاواٹ سستی پن بجلی بھی میسر ہوگی۔