• news

انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر چیف جسٹس سے از خود نوٹس لینے کی اپیل

لاہور (خبرنگار) سول سوسائٹی نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، صحافیوں کے قتل اور جڑانوالہ سانحے پر چیف جسٹس سے ازخود نوٹس لینے کی اپیل کر دی، سول سوسائٹی نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کو مراسلہ لکھ دیا، عبداللہ ملک نے چیف جسٹس کے نام مراسلہ میں موقف اپنایا کہ ملک میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔ کم سن گھریلو ملازمہ پر تشدد کے واقعات رپورٹ ہوئے۔ صحافیوں کے اغوا اور قتل کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ جڑانوالہ واقعہ انسانی حقوق کی شدید ترین خلاف ورزی ہے۔ مراسلے میں اپیل کی گئی ہے کہ چیف جسٹس ان معاملات پر از خود نوٹس لیکر ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔

ای پیپر-دی نیشن