• news

لندن میں برٹش پاکستانی مسیحی برادری کا سانحہ جڑانوالہ کے خلاف مظاہرہ

لندن(این این آئی)لندن میں برٹش پاکستانی مسیحی برادری کی جانب سے سانحہ جڑانوالہ پر پاکستانی ہائی کمیشن پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق مظاہرین نے سانحہ جڑانوالہ کے مجرموں کی گرفتاری اور انہیں سزا دینے کا مطالبہ کیا۔مانچسٹر میں بھی پاکستانی قونصلیٹ کے باہر مظاہرہ کیا گیا، شہریوں نے ملزموں کو سزا دینے اور نقصانات کا ازالہ کرنے کا مطالبہ کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا تھا کہ جڑانوالہ واقعے کے ذمے دار مرکزی ملزمان گرفتار ہوچکے ہیں۔جڑانوالہ میں خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ ہمارے لیے بہت بڑا سانحہ ہے، وزیراعظم نے ہدایت کہ تھی ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔

ای پیپر-دی نیشن