• news

امریکہ میں پولیس سے بھاگتے شخص نے گاڑی ہجوم پر چڑھادی،متعدد افرادزخمی

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ میں  پولیس سے بچنے کی کوشش میں فرار  بے رحم شخص نے تیز رفتار گاڑی ہجوم پر چڑھادی جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈرامائی سین جارجیا کے دارالحکومت  اٹلانٹا میں پیش آیا جس کی ویڈیو بھی سامنے آئی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس سے بھاگتا شخص گاڑی ہجوم پر چڑھادیتا ہے، تاہم مسلح پولیس اہلکار نے ڈرائیور کو بالآخر قابو کرلیا۔رپورٹس کے مطابق جیسے ہی پولیس اہلکار نے گاڑی چلانے والے شخص کے سر پر بندوق تانی تو اس نے مزاحمت نہیں کی اور خود کو اہلکار کے حوالے کردیا۔بتایا جارہا ہے کہ تاحال گاڑی چلانے والے کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن