شکرگڑھ میں زہریلی چائے پینے سے 9بچوں کی حالت خراب
ظفروال (نامہ نگار) زہریلی چائے پینے سے 9بچوں کی حالت خراب ہو گئی۔ تحصیل شکرگڑھ کے نواحی گائوں بستان میں یہ واقعہ رونما ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق دودھ میں چھپکلی گر گئی تھی جس کا گھر والوں کو علم نہ ہو سکا اسی دودھ سے چائے بنا کر بچوں کو دی گئی جس کی وجہ سے نو بچوں کی حالت خراب ہو گئی اور انہوں نے قہ کرنی شروع کر دی۔ ریسکیو 1122کے جوانوں نے موقع پر پہنچ کر تمام بچوں کا چیک اپ کیا ۔ ریسکیو نے بتایا کہ تمام بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔