• news

اسلام آباد میں 11اور 12 ربیع الاول کو قومی سیرت کانفرنسہو گی

اسلام آباد(نا مہ نگار)اسلام آباد میں 11 اور 12 ربیع الاول کو دو روزہ قومی سیرت کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ اس بات کا فیصلہ وزیر مذہبی امور انیق احمد نے وزارت میں ایک اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ اجلاس میں قومی سیرت کانفرنس، بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس کے انعقاد اور سانحہ جڑانوالہ کے حوالے سے  متعدد نکات پر غور کیا گیا۔ وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا سیرت النبی کانفرنس مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد کی جائیگی ۔ کانفرنس کا موضوع ملکی معاشی استحکام کے لیے حکمت عملی۔سیرت النبی کی روشنی میں مقرر کیا گیا ہے۔ پاکستان کے معاشی استحکام کیلئے سیرت النبی کے مختلف گوشوں سے رہنمائی حاصل کرنا  وقت کی اہم ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد پاکستان کی مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کیلئے مسلم اور غیر مسلم زعما کے ساتھ کل جڑانوالہ کا دورہ کریں گے۔ آئندہ ہفتے اسلام آباد میں بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن