طارق محمود چوہدری کو آرٹس کونسل الحمراء کا نیا ایگزیکٹوڈائریکٹر تعینات کر دیا گیا
لاہور(کلچرل رپورٹر )طارق محمود چوہدری کو لاہور آرٹس کونسل الحمراء کا نیا ایگزیکٹوڈائریکٹر تعینات کر دیا گیا ہے۔حکومت پنجاب نے انکی تعینات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔طارق محمود چوہدری محکمہ اطلاعات وثقافت پنجاب میں بطور ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں، مختلف محکموں میں اہم ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں، محکمانہ امور کو سر انجام دینے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، جنہیں الحمراء کے ایگزیکٹوڈائر یکٹر کا اضافی چارچ دیا گیا ہے۔ ایگز یکٹو ڈائریکٹر الحمراء طارق محمود چوہدری نے اس حوالے سے اپنے تاثرات میں کہا کہ اپنے فرائض کو احسن انداز میں ادا کرئے گے۔