استحکا م پاکستان پارٹی کے صدرعبد العلیم خان کی محمد ندیم پہلوان سے ملاقات
لاہور( خصوصی نامہ نگار )استحکا م پاکستان پارٹی کے صدر عبد العلیم خان اورپاکستان مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری محمد ندیم پہلوان کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں ملک کی موجودہ مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دونوں رہنمائوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے سب کو انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنا ہوگا۔ استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبد العلیم خان اور پاکستان مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری کی لندن میں ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر مرزا شہر یار سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ عبد العلیم خان نے کہا کہ حالیہ چند سالوں میں عوام کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔