صدر عارف علوی کا ٹویٹ ملکی شرمندگی کا باعث بناہے:رانا تنویر
فیروز والہ( نامہ نگار)سابق وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ھے کہ صدر عارف علوی کا ٹویٹ پاکستان کے لیے ندامت اور شرمندگی کا باعث بنا ھے میڈیا پر خبریں آنے کے باوجود صدر عارف علوی دو روز تک خاموش رہے صدر واضح کریں کہ عملے نے جعلی دستخط کیے اور یہ بھی قوم کو بتائیں عملے کو بل واپس بھجوانے کی ہدایت کس تاریخ کو کی تھی بل پر دستخط صدر علوی کے نہیں تو پھر کس کے ھیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سابق وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا کہ صدر عارف علوی نے ٹویٹ کرکے اپنے منصب کی توھین کی ھے اب وہ اپنے منصب کے اہل نہیں رھے عارف علوی اپنی آئینی و قانونی حیثیت کھو چکے ہیں اب استعفی دیں اور گھر جائیں سابق وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم حکومت نے جو بلز پارلیمنٹ سے منظور کروائے اس پر بھی رخنہ ڈالنے کی کوشش کی ملک کا صدر بننے کی بجائے ایک خاص سیاسی جماعت کی نمائندگی کرتے رھے مسلم لیگ نواز نے ہمیشہ آئین کی پاسداری کی ملک کو بحرانوں سے نکالا سیاست کی بجائے ریاست کو بچایا اور دن رات محنت کرکے سابق وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا نواز شریف ستمبر کو وطن واپس آ رھے ھیں کارکنان تیاری کریں آئیندہ انتخابات میں مسلم لیگ نواز ملک گیر کامیابی حاصل کرے گی۔