عالمی طاقتیں کشمیر اور فلسطین میں مظالم رکوائیں:ہاشم علی شاہ زنجانی
لاہور ( خصوصی نامہ نگار )سجادہ نشین حضرت میراں حسین شاہ زنجانی وحضرت یعقوب حسین شاہ زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان پیر سید ہاشم علی شاہ زنجانی نے کہا ہے اسرائیل اور بھارت مظلوم کشمیریوں اور فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہے ہیں اور دنیا خاموش ہے۔عالمی طاقتوں نے بھارت اور اسرائیل کی بدمعاشی پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ غاصب قوتوں کے نزدیک انسانی جان کی کوئی قیمت نہیں۔مظلوموں کا خون رائگاں نہیں جائے گا۔کشمیر کی آزادی کی آواز کچلنے کے لئے بھارت کی ہر کوشش ناکام ہوگئی ہیکہ بھارت کچھ بھی کرلے کشمیریوں کا حق آزادی سلب نہیں کرسکتا۔