• news

عبادت گاہوں اور گھروں کو جلانے کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں ،ضیاء الدین انصاری

لاہور (خصوصی نامہ نگار )امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ اسلام کسی بھی مذہب کی عبادت گاہوں اور اقلیتوں کے جان و مال کے تحفظ کی مکمل ضمانت فراہم کرتا ہے۔کسی بھی مذہب کی مقدسات کی توہین اور عبادت گاہوں پر حملہ اسلامی تعلیمیات کے منافی ہے۔ واقعہ جڑانوالہ میں جو ہوا انتہائی تکلیف دہ، ملک و قوم کی بدنامی کا باعث اور آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے۔پوری  قوم اس تکلیف دہ واقعہ کی پرزور مذمت کرتی  ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر کے مشہور چرچ میں بشپ آف لاہور ندیم کامران سے وفد کے ہمراہ واقعہ جڑانوالہ کی  پرزور مذمت کرتے ہوئے کیا۔ وفد میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور خالد احمد بٹ، رہنما جماعت اسلامی عبدالحفیظ اعوان، ملک الیاس  و دیگر موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن