محمد رضوان کی زیرصدارت تحفظ ختم نبوت کانفرنس کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس
لاہور( خصوصی نامہ نگار ) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام تاریخی سالانہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس 6ستمبر وحدت روڈ کرکٹ گراؤنڈ کی تیاری کے حوالہ سے جامع مسجد صدیق اکبر ایچوگل میں کانفرنس میاں محمد رضوان نفیس کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا علیم الدین شاکر، مولانا خالد محمود، مولانا سعید وقار، مولانا عبدالنعیم، مولانا محمدعابد حنیف،قاری محمدطفیل ویگر نے شرکت کی۔ علمائ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحفظ ختم نبوت کا کام جنت کے حصول کا آسان ذریعہ ہے،جب تک غیر مشروط طورپر ختم نبوت پر ایمان نہیں ہوگا اسوقت کوئی بھی فرد مسلمان کہلوانے کا حقدار نہیں عقیدہ ختم نبوت اسلام کا بنیادی عقیدہ اور شریعت محمدی کی اساس اوربنیاد ہے۔ قادیانی ختم نبوت کی انکار کی وجہ سے دائرہ اسلام سے خارج ہیں۔