• news

پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں کے علاج کیلئے ’’ہمارے پھول‘‘ پراجیکٹ جاری

 لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس ملازمین کے مختلف بیماریوں کے شکار سپیشل بچوں کے علاج معالجے کیلئے خصوصی اقدامات جاری ہیں اور اسی سلسلے میں ڈی آئی جی ویلفیئر پنجاب غازی محمد صلاح الدین نے سپیشل بچوں کے علاج معالجے کی سہولیات بارے خصوصی پیغام میں بتایا کہ پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں کے علاج معالجے کیلئے ’’ہمارے پھول‘‘ پراجیکٹ کامیابی سے جاری ہے، اب تک پولیس ملازمین کے 2500 بچوں کی رجسٹریشن مکمل، بیماری کی تشخیص، سکریننگ اور علاج معالجے کا کام جاری ہے، قوت سماعت سے محروم بچوں کو کوکلئیرامپلانٹ لگوائے۔ تھیلیسیمیا کے شکار بچوں کو ماہانہ وظیفہ بھی دیا جا رہا ہے، ضلعی سطح پر سپیشل بچوں کی تھراپی، ادویات، علاج معالجے اور تعلیم کا انتظام کیا گیا ہے۔ حمزہ، صدا اور سندس فاؤنڈیشن کے ساتھ ایم او یوز سائن کئے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن