• news

کمپلینٹ سیل کے ذریعے شہریوں کی خدمت کا سلسلہ جاری:بلال صدیق کمیانہ

لاہور(نامہ نگار)کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ لاہور پولیس کے زیر انتظام کمپلینٹ سیل کے ذریعے شہریوں کو خدمات کی فراہمی مسلسل جاری ہے۔کمپلینٹ سیل میں رواں سال میں اب تک مجموعی طور پر 8895 درخواستیں موصول ہوئیں۔جن میں سے 8512 درخواستیں نمٹا دی گئیں جبکہ بقایا383درخواستوں پر کارروائی کی جارہی ہے۔ لاہور پولیس کے کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے ایوان وزیر اعلیٰ کے پورٹل سے موصول ہونے والی تمام251 درخواستوں کو بھی نمٹا دیا گیا ہے۔ مسائل کے حل کے لئے سی سی پی او آفس آنے والے 4131درخواست گزاروں کی4011درخواستیں نمٹائی جا چکیں جبکہ بقایا 120پر کارروائی کی جا رہی ہے۔بذریعہ ڈاک موصول ہونے والی4506درخواستوں میں سے 4246پر بھی کارروائی عمل میں لائی جا چکی جبکہ 260پر کام جاری ہے۔عوامی شکایات کے حل کے لئے مختص ہیلپ لائن 1242کے ذریعے شہریوں کومسلسل ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن