ملک محسن نذیر رائس ملز ایسوسی ایشن قصور کے بلا مقابلہ صدر منتخب
الہ آباد/ٹھینگ مور (نمائندہ نوائے وقت) ضلع قصور کے رائس ملز مالکان کا اجلاس دربار شیخ علم دین پر ہوا اجلاس میں تمام رائس ملز مالکان نے معروف سماجی و کاروباری شخصیت ملک محسن نذیر کو اکثریت رائے سے رائس ملز ایسوسی ایشن ضلع قصور کا بلا مقابلہ صدر منتخب کر لیا ہے تمام رائس ملز مالکان نے ضلعی صدر کی سابقہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کے کہ ملک محسن نذیر نے جس طرح پہلے بہترکام کر کے رائس ملز مالکان کا اعتماد حاصل کیا آئندہ بھی رائس ملز ایسوسی ایشن کے مسائل کے حل کے لئے بھرپور کوشش کریں گے۔ اس موقع پر چوہدری غلام نبی سندھو،میاں لیاقت علی،حاجی ممتاز،محمد علی جاوید،چوہدری زاہد شفیع و دیگر رائس ملز مالکان و عہدیداران بھی موجود تھے۔