عوام کو انسداد ڈینگی مہم میں بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے:رانا عثمان
بھکھی (نمائندہ نوائے وقت ) ڈپٹی ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ رانا عثمان خدادادکی زیرنگرانی انسداد ڈینگی واک اور سیمینار کاانعقاد کیا گیا حکومت پنجاب کی طرف سے ڈینگی سے بچائو مہم کے سلسلہ میں 21 اگست سے 26 اگست تک ہفتہ منایا جارہا ہے اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر رانا عثمان خداداد نے سیمینار سے خطاب کرتے کہا کہ عوام کو بھی انسداد ڈینگی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے تاکہ ماحول کو صاف ستھرا رکھ کر گندگی سے پھیلنے والے موذی امراض سے بچا جا سکے۔