• news

چیئرمین پی ٹی آئی نے جو بویا وہ انہیں کاٹنا پڑیگا:منور اقبال

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و امیدوار پی پی 139 میاں منور اقبال نے کہا کہ صدر مملکت کے عہدے پر فائز شخص کو کسی جماعت کے آلہ کار کا کر کردار ادا نہیں کرنا چاہئے، صدر عار ف علوی متنازعہ ہوچکے وہ مستعفی ہو جا ئیں،پاکستان کی تاریخ میں پہلا صدر دیکھا ہے جسے معلوم ہی نہیںبل پر اس کے دستخط کس نے کئے۔ اگر انہوں نے بل پر دستخط نہیں کیے تو پھر د ستخط کس کے ہیں تحقیق ہو نی چاہیے،انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے جو بویا وہ انہیں کاٹنا پڑے گا ان کی کرپشن کی داستانیں زبان زد عام ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن