• news

سیاسی رہنمائوںکی بڑی تعداد پیپلزپارٹی میں شمولیت کررہی ہے: منیر قمر واہگہ

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پیپلز پارٹی کے ڈویژنل نائب صدر و نامزد امیدوار پی پی 140 چوہدری منیر قمر واہگہ اور ضلعی سینئر نائب صدر چوہدری خالق عزیز مت ورک نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی عوام دوست پالیسیوں اور چیئرمین بلاول بھٹو کے انقلابی ویژن کی وجہ سے سیاسی رہنمائوں اور عوام کی بڑی تعداد پیپلز پارٹی میں تیزی سے شمولیت اختیار کررہی ہے اور بھٹو شہید کے سیاسی کاروان میں شامل ہونے والوں کی تعداد میں دن بدن تیزی سے اضافہ بھی ہوتا جارہا ہے جنہیں ہم خوش آمدید کہتے اور مبارکباد پیش کرتے ہیں، عوام کا پیپلز پارٹی پر بھرپور اعتماد چیئرمین بلاول بھٹو کی عوام دوستی اورمربوط پالیسیوں کا مظہر بھی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن