ڈسٹرکٹ پبلک سکول شیخوپورہ کا نویں جماعت کا نتیجہ سو فیصد رہا
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت + نامہ نگارخصوصی+ نمائندہ خصوصی ) ڈسٹرکٹ پبلک سکول شیخوپورہ کا نویں جماعت کے سالانہ امتحان کا نتیجہ سو فیصد رہا، مجموعی طور پر امتحان دینے والے 25 طلباء و طالبات میں سے 13 طلباء نے اے پلس، 9 نے اے جبکہ 2 نے بی گریڈ میں کامیابی حاصل کر کے ادارے کا نام روشن کیا گرلز سیکشن میں عبیرہ زاہد اور حجاب فاطمہ دونوں نے 535 نمبرز کے ساتھ اول، مینال ارشد نے 529 نمبرز لیکر دوسری جبکہ عبیر فاطمہ نے 527 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی بوائز سیکشن میں فیضان فرمان 542 نمبرز کے ساتھ اول، عبدا لرافع 532 نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ فیضان ہاشمی 524 نمبرز لیکر تیسری پوزیشن پر رہے جبکہ فہد سہیل نے 486 نمبرز کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سرمد تیمور نے ڈسٹرکٹ پبلک سکول شیخوپورہ کے نویں جماعت کے نتائج پر انتہائی مسرت کا اظہار کیا اور والدین، اساتذہ اور طلباء و طالبات کو مبارکباد دی۔ پرنسپل ڈسٹرکٹ پبلک سکول شاہدہ اقبال نے کہا کہ ڈی پی ایس کی مسلسل کامیابیاں ڈپٹی کمشنر سرمد تیمور کی خصوصی کاوشوں اور نگرانی کا ثمر ہے۔