ضلع بھر کی تمام دیہی یونین کونسلز کو سینٹری ورکرز مہیا کیے جائیں گے:شبیر حسین
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )ضلع بھر کی تمام دیہی یونین کونسلز کو سینٹری ورکرز مہیا کیے جائیں گے اورکوڑا تلف کرنے کے لیے مقامی افراد کی مشاورت سے مقامات کا تعین کیا جائے گا، پروگرام کے تحت گلیوں اور نالیوں کی باقاعدگی سے صفائی کو یقینی بنایا جائے گا،پروگرام کامیاب بنانے کے لیے مقامی افراد پر مشتمل ویلیج کمیٹیاں بنائی جائیں گی۔ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)شبیر حسین بٹ نے نگران پنجاب حکومت کی جانب سے جاری اب گائوں چمکیں گے ہم کے سلسلہ میں بنائی جانے والی موبائل ایپلیکیشن کی ٹریننگ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ٹریننگ میں گوجرانوالہ اور وزیرآباد کی 93 دیہی یونین کونسلزکے سیکرٹریز شریک تھے،انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے گاں کو شہری طرز پر حکومتی سہولیات فراہم کی جائیں گی اس سلسلہ میں تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کی زیر نگرانی تمام متعلقہ محکمے مربوط کوارڈینیشن سے کامیاب بنائیںانہوں نے کہا اس پروگرام کے تحت پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار دیہات کو بھی شہروں کی طرز پر ملنے والی سہولیات میں پینے کا صاف پانی، اسٹریٹ لائٹس، صفائی ستھرائی، عملہ کی تعیناتی،اس کے ساتھ دیہات میں شہروں کی طرح کمپیوٹرائزڈ برتھ سرٹیفکیٹس، ڈیتھ اور میریج سرٹیفیکٹس حاصل کرنے کی سہولتیں بھی میسر ہوں گی، ویلیج کمیٹیاں بنائی جائیں گی۔انہوں نے کہا تمام سیکرٹری یونین کونسلز موبائل ایپ اور ڈیسک ٹاپ ایپ کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پر سرگرمیاں اپلوڈ کرنے کے پابند ہوں گے ۔