• news

پروانشل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس ،یونیورسٹی آف گوجرانوالہ کے قیام کی منظوری

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )پروانشل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی(پی ڈی ڈبلیو پی)کا 11 واں اجلاس ہوا جس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب افتخار علی ساہو نے کی اجلاس میں یونیورسٹی آف گوجرانوالہ کے قیام کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی، یونیورسٹی کے قیام کے لیے 5 ارب 61 کروڑ 13 لاکھ سے زائد کا ابتدائی تخمینہ لگایا گیا ہے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ و وزیرآباد فیاض احمد موہل نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے چئیرمین پی اینڈ ڈی کو بتایا کہ مجموعی طور پر 961 کنال پر یونیورسٹی آف گوجرانوالہ قائم کرنے کے لیے پی سی ون تیار کرا کے منظوری کے لیے بھجوایا گیا، یونیورسٹی کا قیام گوجرانوالہ کے عوام کا دیرینہ مطالبہ اور ضرورت ہے، گوجرانوالہ میں سرکاری سطح پر اعلی تعلیم کی سہولیات دیگر بڑے شہروں کی نسبت میسر نہیں ہے جس کے باعث بہت سے طلبہ حصول تعلیم سے محروم رہ جاتے ہیں اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی کے قیام کے لیے مجوزہ جگہ ہائیر ایجوکیشن کے نام پر منتقل ہو چکی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن