• news

ہمیں ملکر امن کے فروغ کیلئے نمایاں کردار ادا کرنا ہو گا :طارق اشرف

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن پی پی 54 کے سینئر نائب صدر طارق اشرف خان نے کہا کہ ہم سب کو باہمی اشتراک سے امن کے فروغ کیلئے نمایاں کردار ادا کرنا ہو گا تاکہ مثالی تعاون کی بدولت وطن عزیز پاکستان میں دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ اب تو قوم کو یہ بات اچھی طرح سے سمجھ آ گئی ہو گی کہ وہ کون سی جماعت ہے جو عین اس وقت ملکی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے کیلئے کوئی نہ کوئی ایسا کام کرتی ہے کہ جس کی وجہ سے ایک نیا پنڈرہ باکس کھل جاتا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن