ملکی استحکام کیلئے جمہوری اداروں کومضبوط بنانا ہوگا:زاہد حبیب
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)پاکستان سنی تحریک کے رکن مرکزی رابطہ کمیٹی و صدرشمالی پنجاب محمدزاہد حبیب قادری نے کہاہے کہ ملکی استحکام کیلئے جمہوری اداروں کومضبوط بنانا ہوگا،ملک میں تیزی سے پھیلنے والی بے روزگاری کے سیلاب کو روکنے کیلئے جامع اور موثرحکمت عملی کی ضرورت ہے،قرآن اور صاحب قرآن مسلمانوں کی ڈیڈلائن ہیں، اسے کراس کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جا سکتی،توہین مذہب کے واقعات روکنے کیلئے تمام مذاہب کے لوگوں کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا، اسلام کسی بھی مذہب کی عبادت گاہوں اور اقلیتوں کے جان و مال کے تحفظ کی مکمل ضمانت فراہم کرتا ہے، جڑانوالہ میںجوہوا وہ اسلامی تعلیمات کی نفی اورملکی آئین کی خلاف ورزی ہے،معاشرے میں عدم برداشت بڑھ رہی ہے، جس کا تدارک ضروری ہے، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ قرآن کریم کی بے حرمتی میں ملوث مجرم کو کیفردار تک پہنچایا جائے، حکومت اعلانات کی بجائے ایکشن لے، اس سازش کے محرکات کا پتا لگاکر قوم کو بتایا جائے کہ اشتعال پھیلانے میں کون لوگ ملوث تھے۔