حافظ آباد:دوخطرناک اشتہاری ڈاکوئوں سمیت تین ملزم گرفتار
حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر فہد احمد کے حکم پر سماج دشمن عناصر کے خلاف پنڈی بھٹیاں پولیس کا آپریشن ۔آپریشن کے دوران دوخطرناک اشتہاری ڈاکووں سمیت تین ملزمان گرفتار۔گرفتار ملزمان سے ناجائز اسلحہ اور مال مسروقہ برآمد۔گرفتاراشتہاری ملزمان میں فیصل، محسن اور شان علی شامل ہیں۔ ڈی پی او ڈاکٹر فہد احمد نے کہا ہے کہ وہ ضلع کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنے کا مصمم ارادہ کئے ہوئے ہیں اور اس سلسلہ میں روزانہ کی بنیاد پر آپریشن جاری ہیں۔ انہوںنے عوام پر زور دیا وہ سماج دشمن عناصر کی سرکوبی کے سلسلہ میں پولیس سے بھرپور تعاون کریں ۔