کامونکی:شیخ ظہیر الدین انجمن کلاتھ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے صدر منتخب
کامونکی(نمائندہ خصوصی)انجمن کلاتھ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے الیکشن،شیخ ظہیرالدین بابر 254 ووٹ لیکر صدر منتخب ہوگئے،مخالف گروپ کی طرف سے بائیکاٹ کے باوجود بھاری تعداد میں ووٹ کاسٹ ہوئے، انجمن کلاتھ مرچنٹ ایسوسی ایشن کامونکی کے انتخابات2023تا2025 گزشتہ روزعزیز پلازہ میں منعقد ہوئے جس میں الیکشن کمشنر کے فرائض ملک اکرام شامی نے اداکئے،ووٹنگ صبح 9بجے شروع ہوئی جوکہ شام 5 بجے تک جاری رہی،مقررہ وقت کے بعد گنتی کا عمل مکمل ہونے پر ٹوٹل 358 ووٹوں میں سے 291کاسٹ ہوئے جبکہ 5 ووٹ مستردہوئے۔شیخ ظہیر الدین بابر 254 ووٹ لیکر صدرمنتخب ہو گئے جبکہ ملک کامران سینئر نائب صدر اور سیٹھ نثار جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے جبکہ مخالف امیدوار احتشام مصطفی کھوکھر جس نے الیکشن کے عمل کا بائیکاٹ کر رکھا تھا کو 31 ووٹ پڑے ،واضع رہے کہ مخالف گروپ نے چند روز قبل ہی خود کو بلا مقابلہ قرار دیکر تقریب حلف برداری بھی منعقدکردی اور انہوں نے انتخابات میں حصہ نہیں لیا اس کے باوجود اراکین ایسوسی ایشن کی بڑی تعداد نے ووٹ کاسٹ کیا،انتخابات کے موقع پر سٹی پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پرموجود تھی۔