گوجرانوالہ:رانا خالد پرویز کی حافظ غضنفر سے ملاقات
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن گوجرانوالہ (رجسٹرڈ )کے پیٹرانچیف راناخالد پرویزخان ایڈووکیٹ کی قیادت میں وفد نے ڈپٹی کنٹرولرحافظ غضنفر سے ڈی ایس ٹی آفس میں ملاقات کی ،اس موقع پر سینئر وائس چیئرمین صادق پاشا،وائس چیئرمین محمد امجد بٹ، انفارمیشن سیکرٹری سیٹھ محمد رمضان،فنانس سیکرٹری راناذوالقرنین اور تنویرانصاری بھی انکے ہمراہ تھے،ملاقات کے دوران ٹریڈ کے معاملات زیر بحث لائے گئے ،ڈپٹی کنٹرولرحافظ غضنفر نے تمام معاملات کو سن کر مناسب اقدامات کی یقین دہانی کروائی ۔