جناح ہا¶س جلا¶ گھیرا¶ کیس، چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرنے کی اجازت
اسلام آباد لاہور (خبرنگار+ خصوصی رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے جناح ہاﺅس جلاﺅ گھیراﺅ کیس میں پولیس کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتار کرنے اور تحقیقات کرنے کی اجازت دے دی۔ انوسٹی گیشن پولیس نے اٹک جیل میں عمران خان کو گرفتار کرنے اور تحقیقات کرنے کی درخواست دائر کی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ کی وساطت سے دائر کی گئی۔ سپریم کورٹ میں درخواست آرٹیکل 186 اے کے تحت دائر کی گئی ہے۔ سابق وزیراعظم نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کو میرے خلاف تمام مقدمات کی شنوائی سے روکا جائے اور میرے تمام مقدمات اسلام آباد ہائیکورٹ سے لاہور یا پشاور ہائیکورٹس منتقل کیے جائیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالتی فیصلہ ہونے تک جسٹس عامر فاروق کو مقدمات کی سماعت سے روکا جائے۔
گرفتاری اجازت