• news

سعودیہ سے تحفے میں ملی گھڑی فروخت کرنے پر سابق برازیلین صدر کی گرفتاری کا امکان


برازیلیا (نیٹ نیوز) سعودی عرب سے تحفے میں ملنے والی گھڑی فروخت کرنے کے الزام میں سابق برازیلین صدر بولسونارو کو گرفتار کیے جانے کا امکان ہے۔ برازیلین میڈیا کے مطابق بولسونارو پر تین ملین ڈالر مالیت کے تحائف کی غیر قانونی منتقلی کا الزام ہے۔ برازیلین اخبار نے انکشاف کیا تھا کہ 2021ءمیں ا±س وقت کے صدر بولسونارو کو سعودی حکومت نے زیورات اور قیمتی گھڑی تحفے میں دی جسے برازیلین صدر نے اپنے مشیرکے ذریعے خفیہ طور پر برازیل منتقل کرنے کی کوشش کی اور بعد میں تحفے میں ملی گھڑی کو امریکا میں 68 ہزار ڈالر میں فروخت کر دیا۔
گھڑی

ای پیپر-دی نیشن