پنجاب کے مزاروں کی ماسٹر پلاننگ ،کروڑوں روپے مختص
لاہور (خصوصی نامہ نگار) موجودہ حکومت کی طرف سے پنجاب کے مزار مقدسہ کی ماسٹر پلاننگ میں تاریخ ساز ترقیاتی سکیمیں روبہ عمل ہیں۔ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت کیبنٹ کمیٹی فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے اجلاس 18 اگست2023ء میں دربار حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کی ڈویلپمنٹ کیلئے725 ملین، دربار حضرت بابا بلھے شاہ کیلئے 545 ملین، دربار حضرت سیّد جلال الدین بخاری اوچ شریف کی تعمیر و ترقی کیلئے 765 ملین، دربار حضرت شاہ شمس سبزواری کیلئے 490 ملین، در بار حضرت موسیٰ پاک شہید کیلئے 35 ملین، در بار حضرت داتا گنج بخش کیلئے 445 ملین اورعالمگیری بادشاہی مسجد کیلئے 350 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کیبنٹ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے اگلے اجلاس میں رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔