• news

بجلی کی قیمت میں ظالمانہ اضافہ مہنگائی سے پسے عوام پر ظلم: ضیاءالدین انصاری 


لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری ایڈوکیٹ نے آئی ایم ایف کی ڈیمانڈ پر بجلی کی قیمت میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمت میں ظالمانہ اضافہ مہنگائی کی چکی میں پسی عوام پر بدترین ظلم ہے ۔ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 5 روپے 40 پیسے کا اضافہ مزید معاشی بحران پید اکریگا۔عوام پہلے ہی اووربلنگ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے ہاتھوں اذیت کا شکار ہیں۔ آئی ایم ایف کے قرض حکمران خود ہڑپ کرتے ہیں، ادائیگی کیلئے عوام کو قربانی کا بکرا بنایا جاتا ہے۔ حکومت غریب عوام پر ظلم کی بجائے اپنی مراعات ختم کرے۔صاف شفاف احتساب کا سلسلہ شروع کیا جائے۔

 تاکہ ملک لوٹنے والوں کی پراپرٹیز سے آئی ایم ایف کا قرضہ ادا کیا جاسکے۔

ای پیپر-دی نیشن