• news

دین سے دوری کی وجہ سے معاشرہ میں توہم پرستی بڑھ رہی ہے:حافظ ابراہیم نقشبندی


لاہور( خصوصی نامہ نگار)ممتاز روحانی شخصیت اورالکہف ایجوکیشنل فاو¿نڈیشن کے چیئرمین پیرحافظ محمد ابراہیم نقشبندی نے ٹاو¿ن شپ لاہور میں ”اصلاحی تقریب“ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آ ج دین سے دوری اورناواقفیت کی وجہ سے معاشرہ میں دین کے نام پر رسم و رواج اورتوہم پرستی کو تیزی سے فروغ مل رہا ہے جس کی وجہ سے نسل نو دین اسلام سے دور ہوتی جارہی ہے اس کیلئے والدین، اساتذہ، علمائے کرام اور حکومت سمیت سب کو اپنی اپنی زمیہ داری پوری کرنا ہوگی۔ اسلام میں صفر کے مہینہ میں شادی اورسفرکرنے میں کوئی ممانعت، نحوست اوربدشگونی نہیں ہے۔ ہمیں بحیثیت امت محمد کے دنیا وآخرت میں کامیابی اور نسل نو کے ایمان کی حفاظت کیلئے ”شریعت مطہرہ“سے رہنمائی لینے کیلئے مساجدو مدارس اورعلمائے کرام کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کرناہوگا۔ ”الکہف ایجوکیشنل فاو¿نڈیشن“ملک بھرمیں رفاہی خدمات کے ساتھ ساتھ بچوں کودینی وعصری تعلیم دینے اوران کی بہترین تعلیم وتربیت کرنے میں بھی مصروف عمل ہے۔

ای پیپر-دی نیشن