ون ڈے رینکنگ‘ بابراعظم کی ٹاپ پوزیشن
لاہور(سپورٹس رپوٹر)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے رینکنگ جاری کردی ‘ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ امام الحق ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے، فخر زمان کی دو درجے تنزلی اور پانچویں نمبر پر ہیں، بائولرز میں حارث رئوف36 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔