ایشین گیمز سے قبل قومی اتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن اور پاکستان سپورٹس بورڈ کی باہمی مشاورت سے ایشین گیمز سے قبل قومی اتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 30 سے 40 کھلاڑیوں کے رینڈم ڈوپ ٹیسٹ ہونگے۔جن کھیلوں کا ماضی میں ڈوپنگ کا ریکارڈ رہا ہے ان پر خاص طور سے فوکس رہے گا۔