• news

یو نائٹیڈ بزنس گروپ کی کورکمیٹی کا اجلاس،مثبت تبدیلی لانے کیلئے پرعزم

کراچی(کامرس رپورٹر) وفاق ایوانہائے تجارت وصنعت(ایف پی سی سی آئی) میںپاکستان کی کاروباری برادری کے سب سے بڑے نمائندہ یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی) کی مرکزی کورکمیٹی نے ایف پی سی سی آئی کے آئندہ انتخابات کوغیر ضروری اثر و رسوخ سے پاک رکھنے اور منصفانہ اور قانونی انتخابی عمل کو یقینی بنانے کے لیے اجتماعی کارروائی کی ضرورت پر زور دیاہے۔یو بی جی کے ترجمان گلزارفیروز کے مطابق گروپ کی مرکزی کورکمیٹی کا اجلاس سرپرست اعلیٰ کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں صدر یو بی جی زبیرطفیل، ظفربختاوری،میاں محمد ادریس، خالدتواب،حاجی افضل،عبدالرئوف عالم،حنیف گوہر،ملک خدابخش، ریاض الدین شیخ،مرزا اختیاربیگ،عارف یوسف جیوا،عاطف اکرام شیخ، شبنم ظفر،سیدمظہرعلی ناصر، عامرعطاباجوہ، احمد چنائے، نعمان ادریس بٹ، پیرناظم،علی حسام اصغر اوردیگر رہنما شریک ہوئے۔اجلاس میں یو بی جی کی کور کمیٹی نے مستقبل کے اقدامات کے حوالے سے گروپ کی تشکیل نواور اقتصادی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی اپنائی اورایف پی سی سی آئی کے آئندہ الیکشن کے سلسلے میں تنظیم کو آگے لے کر چلنے کیلئے تبادلہ خیال کیاگیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن