• news

سٹاک مارکیٹ میں مندا: سرمایہ کاروں کے 8 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے

کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز کاروباری اتار چڑھائو کا شکار رہی۔ 100 انڈیکس 47500 پوائنٹس کو چھونے کے بعد47400پوائنٹس کی سطح پر واپس آگیا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 8ارب روپے سے زائد ڈوب گئے۔ کاروباری مندی سے58.33فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو اگرچہ کاروبار کے آغاز پر ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 47588.24پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کی لہر آنے سے انڈیکس ایک موقع پر 47ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد تک گرگیا تھا مگر بعض سٹاکٹس میں خریداری کی وجہ سے انڈیکس47400پوائنٹس کی سطح پر بحال تو ہو گیا مگر مارکیٹ قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکی۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز 100 انڈیکس میں 0.73پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 47417.90 پوائنٹس سے بڑھ کر47418.63پوائنٹس ہو گیا اسی طرح52.25پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 16801.44 پوائنٹس سے بڑ ھ کر16853.69پوائنٹس ہو گیا تاہم کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 31531.05پوائنٹس سے گھٹ کر 31494.11 پوائنٹس پر آگیا اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 24.59پوائنٹس کی کمی سے80137.68پوائنٹس تک گر گیا۔گذشتہ روز مارکیٹ کے سرمائے میں 8ارب 28کروڑ 53لاکھ 38ہزار384روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 70کھرب 73ارب 84کروڑ50لاکھ5ہزار10روپے سے کم ہو کر 70کھرب 65 ارب 55 کروڑ 96 لاکھ 66 ہزار 626 روپے ر ہ گیا۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 8ارب روپے مالیت کے18کروڑ86لاکھ80ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو6ارب روپے مالیت کے 18کروڑ57لاکھ53ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن