• news

سقراط امان کی جغرافیکل انڈیکیشن کے عالمی تصور کی وضاحت

لاہور(کامرس رپورٹر )ملتان کی بلیو پاٹری سمیت مخصوص علاقوں سے منسوب تمام مصنوعات دانشورانہ حقوق کے تحفظ کی عالمی تنظیم کے تفویض کردہ جغرافیائی حقوق حاصل کر کے برآمدی منڈیوں سے کثیر زرمبادلہ کما سکتی ہیں۔ یہ بات سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز اتھارٹی کے جنرل منیجر سقراط امان رانا نے گزشتہ روز پیسک آئی پی او، سمیڈا اور ملتان چیمبر کے اشتراک سے منعقدہ ایک سیمینار سے سی ای او سمیڈا فرحان عزیز خواجہ کی جگہ مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ سیمینار سے پیسک کے منیجنگ ڈائریکٹر عاصم جاوید ہاشمی آئی پی او کی ڈائریکٹر جنرل شازیہ عدنان اور ایم سی سی آئی کے نائب صدر عاصم سعید نے بھی خطاب کیا۔ سقراط امان رانا نے اپنے خطاب میں جغرافیکل انڈیکیشن (GI) کے عالمی تصور کی وضاحت کی اور کہا کہ یہ ایک ایسا حق ہے جس کے تحت پاکستان کی علاقائی مصنوعات کو قومی اور بین الاقوامی منڈیوں میں اچھی قیمت پر فروخت کیا جا سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن