• news

پاکستان ہاکی فیڈریشن ختم ‘31اگست  کو اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان 


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن ختم کر دی گئی۔صدر پی ایچ ایف خالد سجاد کھوکھر نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پی ایچ ایف کے سیکرٹری سمیت تمام عہدیداروں کو ہٹا دیا گیا ہے۔ پی ایچ ایف کے تمام ممبران کو 31 اگست کو کانفرنس میٹنگ میں اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا، یہ فیصلہ پاکستان سپورٹس بورڈ کی 16 اگست کو ہونے والی میٹنگ میں کیا گیا۔یاد رہے کہ چند روز قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پاکستان سپورٹس بورڈ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے تمام آفیشلز کو معطل کر دیا ہے اور وزیراعظم آفس کی ہدایات پر تمام عہدیداروں کی معطلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کی نگرانی میں ملک بھر میں کلبوں کی سکروٹنی کروائی جائےگی۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کا کانگریس اجلاس 31 اگست کو اسلام آباد میں ہوگا۔ صدر پی ایچ ایف بریگیڈیئر( ر) خالد سجاد کھوکھر کی ہدایات پر پی ایچ ایف کانگریس کی میٹنگ بلوائی گئی ہے جس میں اعتماد کا ووٹ اور بجٹ اخراجات کی منظوری کو ایجنڈا کا حصہ بنایا گیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے تمام کانگریس ممبرز کو درخواست کی گئی ہے کہ وہ پی ایچ ایف کانگریس اجلاس میں شرکت کریں۔ پی ایچ ایف کانگریس اجلاس ہوٹل کراون پلازہ جناح ایونیو، بلیو ایریا اسلام آباد میں 12:30 بجے دوپہرمنعقد ہوگا۔ 

ای پیپر-دی نیشن