سنسنی خیز مقابلہ ‘پاکستان نے افغانستان کو شکست دے کر ون ڈے سیریز جیت لی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)تین ون ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلہ کے بعد ایک وکٹ سے شکست دیکر دو ایک کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے آخری وکٹ پر ہدف حاصل کیا۔ افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ اوپنرز نے ٹیم کو 227 رنز کا آغاز فراہم کیا ۔ افغان ٹیم نے 5 وکٹوں پر 300 رنز بنائے۔ رحمٰن اللہ گرباز نے 151 رنز کی اننگز کھیلی۔ ابراہیم زادران 80 رنز بنا کرآﺅٹ ہوئے۔ شاہین شاہ آفریدی نے دو ‘نسیم شاہ اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ پاکستان نے ہدف آخری اوور میں 9وکٹوںپرپورا کرلیا ۔ امام الحق 91‘فخر زمان 30‘کپتان بابر اعظم53‘شاداب خان 48رنز بناکر نمایاں رہے ۔ فضل حق فاروقی نے تین کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔
کرکٹ میچ