مقبوضہ کشمیر: محاصرے، تلاشی کارروائیاں جاری، عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف مظاہرے
سرینگر + جموں (این این آئی) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں محاصرے اور تلاشی کارروائیاں جاری ہیں، مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کی طرف سے جاری بھتہ خوری کے خلاف جموں میں لوگوں نے زبردست احتجاجی مظاہرے جاری رکھے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں، سانبہ، ہیرا نگر، کٹھوعہ، ادھمپور، راجوری، رام بن اور دیگر قصبوں میں یووا راجپوت سبھا کے کارکنوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کیے گئے اور مختلف سماجی اور سیاسی تنظیموں کے ارکان نے ان کی حمایت کی۔مظاہرین جموں۔پٹھانکوٹ ہائی وے پر واقع ساروری ٹول پلازہ ختم کرنے اور گرفتار کئے گئے پرامن مظاہرین کی رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے جبکہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے جموں ک ے علاقے سروری میں عائد کئے گئے ٹول ٹیکس پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی ن ے ایک ٹویٹ میں کہا کہ بھارتی حکومت سروری میں ٹول ٹیکس کی آڑ میں بھاری رقوم بٹور کر جموں کے لوگوں کو لوٹ رہی ہے۔ دوسری جانب انڈین نیشنل کانگریس کے ورکنگ صدر رمن بھلا نے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقے کی زمینی صورتحال بھارت یہ جنتا پارٹی کی قیادت کے زبردست ترقی اور پائیدار امن کے دعوئوں کے بالکل برعکس ہے۔