اوکاڑہ: غربت سے تنگ محنت کش نوجوان نے پھندا لیکر خودکشی کر لی
اوکاڑہ؍ دیپالپور (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) اوکاڑہ کے نواحی قصبہ میں نوجوان نے پھندہ لے کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ بتایا گیا کہ بصیر پور محلہ پرانا سینما کا رھائشی نوجوان اشرف جو پلمبر کا کام کرتا تھا اور گھریلو اخراجات سے مشکلات میں مبتلا تھا نے گزشتہ روز گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کر لی۔ واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو1122 اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔