فیروز والا: اشتہاریوں کی پولیس وین پر فائرنگ‘ زیرحراست ساتھی ہلاک
فیروز والہ (نامہ نگار) تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ کوٹ نور شاہ کے قریب اشتہاری ملزمان نے پولیس وین پر فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر زیرحراست ملزم ارحم ہلاک ہو گیا۔ حملہ آور فرار ہو گئے۔ پولیس چوکی کوٹ نور شاہ کے انچارج رانا غلام سرور دیگر ملازمین کے ہمراہ زیرحراست ملزم ارحم کو ریکوری کے لیے لے جا رہے تھے۔ پولیس جب نوریوالا روڈ کے قریب پہنچی تو موٹر سائیکل پر سوار اس کے ساتھیوں نے زیر حراست ملزم کو چھڑانے کے لیے پولیس وین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ان کا اپنا ساتھی ہلاک ہو گیا۔ پولیس کی بھاری نفری نے علاقہ کا گھیرائو کرلیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا ملزم ڈکیتی، راہزنی جیسے سنگین نوعیت کے 25 مقدمات میں گرفتار تھا۔ ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز مروت نے پولیس چوکی کوٹ نور شاہ کے انچارج رانا غلام سرور اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔