• news

سرگودھا: باپ نے تیسری بیٹی کی پیدائش پر 2 سالہ بیٹی کو زہر دیکر مار ڈالا

سرگودھا (نمائندہ خصوصی) گھر میں تیسری بیٹی کی پیدائش پر باپ نے دو سالہ بیٹی کو زہر دے کر مار دیا۔ جس کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔ ذرائع کے مطابق سرگودھا کے نواحی چک 81 جنوبی میں مزمل کی بیوی نے تیسری ڈلیوری میں تیسری بچی کو جنم دیا تو تیسری بیٹی کی پیدائش سے ناخوش شوہر مزمل نے اپنی 2 سالہ بیٹی نرمین فاطمہ کو زہر دے کر مار ڈالا جس کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

ای پیپر-دی نیشن