• news

عمران کو تحفظ دینے سے ریاست کے مفادا ت کو نقصان پہنچے گا: مریم اورنگزیب

اسلام آباد(خبرنگار)ترجمان مسلم لیگ ن سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے عدالتیں ریاسی دہشت گرد اور چوروں کی پناہ گاہ نہیں ہوتیں۔ عمران خان نے پاکستان پر حملہ کیا ریاستی مفادات کو نقصان پہنچایا اسے تحفظ دینے سے ریاست کے مفادات کو نقصان پہنچے گا۔  سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر جاری بیان میں انہوں نے کہا جج ریاست کے مجرموں کو سزا دیتے ہیں، سہولت کاری نہیں کرتے ۔ قومی اداروں پر حملہ کرنے، شہدا اور قومی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والے ریاستی مجرم کی سہولت کاری پاکستان کے دشمنوں اور مجرموں کی سہولت کاری اور حوصلہ افزائی کے مترادف ہے۔  یاد رکھیں جسے تحفظ دیا جا رہا ہے، اس نے ریاست پر حملہ کیا تھا۔ 9مئی کے مجرم کو تحفظ دینا ہے تو ’گڈ لک ٹو یو‘‘ریٹائرمنٹ کے بعد عوام آپ کو ’’گڈ ٹو سی یو‘‘نہیں کہے گی ۔ تاریخ میں پہلی دفعہ سیشن عدالت، ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ ایک ہی مقدمے کی سماعت میں مصروف ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن