پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی لاہور کی ڈینگی کیخلاف جاری مہم کی پیشرفت کا جائزہ
لاہور(خبرنگار) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی لاہور نے ڈینگی کے خلاف جاری مہم کی پیشرفت کا جائزہ لیا اور شہر کے رہائشیوں کو صحت مند ماحول فراہم کرنے کیلئے اقدامات کیے۔ ترجمان پی ایچ اے نے تفصیلات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل محمد طاہر وٹو کے احکامات پر فیلڈ ڈائریکٹرز کوڈینگی لاروا کی افزائش کی روک تھام کیلئے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کے نفاذ کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے گئے۔یاد رہے کہ رواں ہفتہ کے آغاز پر پی ایچ اے نے دفاتر، ورکشاپس، واش رومز اور نرسریوں سمیت ڈینگی سپرے اور جراثیم کش ادویات ڈالنے کا عمل شروع کردیا تھا۔