الیکشن کمشن 90 روز کے اندر الیکشن کروانے کا شیڈول جاری کرے :میاں ایو ب
لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر،سابق مشیر وزیر اعظم میاں محمد ایو ب نے کہا ہے کہ یہ الیکشن کمیشن کی ذمے داری بنتی ہے کہ وہ فوری طور پر ملک بھر میں 90 روز کے اندر،اندر الیکشن کروانے کا شیڈول جاری کرے اور نگران حکومت فوری طور پر الیکشن کروانے کا کام شروع کردے جو کرنے آئے ہیں۔ مقررہ وقت پر الیکشن ہو جانے سے ہی ملکی مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔الیکشن کمیشن اور نگران حکومتیں فوری صاف اور شفاف الیکشن کروانے کیلئے عملی اقدامات شروع کردیں۔ الیکشن میں ایک منٹ کی بھی تاخیر پیپلز پارٹی برداشت نہیں کرے گی۔