• news

نیپر اکی جانب سے بجلی نرخوں میں اضافہ قومی مفاد میں نہیں :انجینئرز سٹڈی فورم

لاہور(نیوز رپورٹر) انجینئرز سٹڈی فورم ( رجسٹرڈ تھنک ٹینک )کی مجلس عاملہ کے ہنگامی اجلاس میں کہا گیا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں نیپرا کی طرف سے اضافہ قومی معیشت کیلئے نقصان دہ ہے جس سے صنعتی اور زرعی ترقی میں رکاوٹ آئے گی۔ اجلاس کی صدار ت انجینئر میاں فضل احمد نے کی۔ فورم کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں بجلی کے نقصانات عالمی معیار سے بہت زیادہ ہیں۔ اس کیلئے مؤثر اور فوری اصلاحات کی ضرورت ہے تاکہ بجلی کے فنی ضیاع اور چوری کی روک تھام کے مؤثر انتظامات کیے جائیں۔ بجلی کے Tariff میں نرخوں کا نظام 60 سالہ پرانا ہے۔ اس کو جدید تقاضوں اور عالمی معیارات کے مطابق درست کرنے کی ضرورت ہے۔ اجلاس میں نیپرا سے درخواست کی گئی ہے کہ بجلی کے ٹیرف نظام میں جدید اصلاحات کی جائیں اور بجلی کے نرخوں میں اضافہ سے گریز کیا جائے۔ بجلی کے پرانے نظام کی قیمت 60 سالوں میں ادا ہوچکی ہے۔ اب بجلی کے نرخ بڑھنے کی بجائے کم ہونے چاہئیں تاکہ صنعتی اور زرعی ترقی میں سہولت ہو اور ملکی صنعتی اور زرعی ترقی تیزی سے ہوسکے۔ اس کیلئے صحیح فنی ایکسپرٹ آڈٹ ہونا چاہیے اور ایک آزاد اور فنی فیڈرل کمیشن بنانا چاہیے تاکہ بجلی کے ٹیرف کے نظام کو قومی تقاضوں کے مطابق ہو۔ 

ای پیپر-دی نیشن