ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عمر فارو ق وڑائچ کامختلف منصوبوں کا دورہ
حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عمر فارو ق وڑائچ نے زیر تعمیر نئے ڈی ایچ کیو ہسپتال ، یونیورسٹی آف حافظ آباد اور میوزیم کے منصوبوں کا دورہ کیا او روہاں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ تصور عباس ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز محمد اظہر جنجوعہ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عمر شریف راٹھور،ایکسیئن بلڈنگزاوردیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے نئے تعمیر ہونے والے ڈی ایچ کیو ہسپتا ل کے مختلف حصوں کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے وہاں جاری ترقیاتی کاموں کو چیک کیا۔اس موقع پر ایکسئین بلڈنگز نے ڈپٹی کمشنر کو ہسپتال میں جاری ترقیاتی کاموں مختلف حصوں کی تعمیر اور فنڈز کی دستیابی بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ عوام کی فلاح و بہبود اور انہیں علاج معالجہ کی بہتر اور معیاری سہولیات کی فراہمی کے لیے شروع کیے جانے والے اس میگا پراجیکٹ میں کسی قسم کی تاخیر نہیں ہونی چاہیے اور ناہی اس کی تعمیر میں ناقص اور غیر معیار ی میٹریل استعمال کیا جانا چاہیے ۔غفلت برتنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔