شریف برادران نے سیاست کو داو¿ پر لگا کرریاست کو بچایا:چوہدری اقبال گجر
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سابق صوبائی وزیر چوہدری اقبال گجر نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن نے ملک وقوم کی خاطر اپنی سیاست کوداﺅ پر لگا دیا،میاں شہباز شریف نے انتہائی نامساعد حالات میں ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچا یا اوراپنی سیاسی ساکھ کی پرواہ کئے بغیر آئی ایم ایف پروگرام کو بحال کرا کے ناممکن کو ممکن کر دکھایا، ملک میں منہ زورمہنگائی کی وجہ پی ٹی آئی کی سابق حکومت کی ناقص معاشی پالیسیاں اور ناکام حکمت عملی ہے ، میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک کو دوبارہ ترقی اور خوشحالی کی راہ پر لائیں گے ،ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل سے میاں نواز شریف الیکشن سے قبل وطن واپس آجائیں گے اور بھرپور انتخابی مہم چلائیں گے ،تین بار کے منتخب وزیر اعظم کی واپسی سے ملکی سیاست کا سارا نقشہ تبدیل ہو جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ شریف برادران کی قیادت ملکی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے ،انکی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نجات دلائیں گے ۔