• news

قوم نوازشریف کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرےگی: پےر اشرف رسول


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری و سابق رکن صوبائی اسمبلی پیر سید اشرف رسول نے کہا ہے کہ نوازشریف کو عوام نے 3 مرتبہ اپنی خدمت کےلئے منتخب کیا ہر بار انہوں نے پہلے سے زیادہ تیز رفتاری سے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا،ملک میں آج تک جتنی بھی ترقی ہوئی وہ نوازشریف کے دور حکومت میں ہوئی، عوام کی زندگیوں میں خوشحالی نوازشریف لائے، ملک سے دہشتگردی نوازشریف نے ختم کی،سی پیک کے ذریعے تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری نوازشریف لایا،ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا، ملک بھر میں موٹرویز اور سڑکوں کے جال بچھائے اور صحت اور تعلیم کے شعبے میں انقلاب برپا کیا،قوم نوازشریف کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرےگی۔

ای پیپر-دی نیشن